01:45 pm
پاکستانی سمندر میں تیل تلاش کرنے والی کمپنی ExxonMobil نے بڑا اعلان کردیا

پاکستانی سمندر میں تیل تلاش کرنے والی کمپنی ExxonMobil نے بڑا اعلان کردیا

01:45 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی ’ایگزن موبل‘ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش میں سرگراں ہے اور اب اس کی طرف سے ایک بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایگزن موبل نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سمندری حدود میں دیگر بلاکس میں بھی تیل اور گیس کی تلاش کے لیے کھدائی کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور پاکستان کے ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت ایگزن موبل ’کیکڑا ۔ 1‘ کنویں کی کھدائی کر رہی ہے۔ یہ کھدائی میں ایگزن موبل، اٹلی کی کمپنی اینی (Eni)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی)اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ایگزن موبل کے ایک وفد نے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ وہ کیکڑا۔1کنویں سے تیل دریافت ہونے کے متعلق بہت پرامید ہیں۔

تازہ ترین خبریں