02:53 pm
پاکستانیوں کو اس بار بھی مذاق ہی لگا تھا مگر حکومت نے 30لاکھ موبائل فون بند کرنا شروع بھی کر دیے

پاکستانیوں کو اس بار بھی مذاق ہی لگا تھا مگر حکومت نے 30لاکھ موبائل فون بند کرنا شروع بھی کر دیے

02:53 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان بھر میں گزشتہ کئی سال سے کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کے بغیر اسمگلنگ کے ذریعے آنے والے موبائل فون کے اعدادوشمار کو تمام موبائل فون نیٹ ورک پر اکٹھا کرنے کے بعد ان30 لاکھ سے زائد غیر قانونی موبائل فون کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بذریعہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو گزشتہ کئی مہینے پہلے سے آگاہ کیا جاتا رہا
کہ غیر قانونی موبائل فون نہ خریدیں اور اس کی تصدیق بھی بذریعہ شارٹ کوڈ کے ذریعے کریں،ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈھائی کروڑ سے زائد ایسے موبائل فون کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جس پر کوئی ڈیوٹی ادا نہیں ہوئی اور یہ تمام موبائل فون پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے آئے اور مار کیٹو ں میں فروخت ہوئے اب اس کے پہلے مرحلے میں 30لاکھ سے زائد موبائل فون بند ہونے شروع ہوگئے ہیں تمام بند ہونے والے موبائل فون کو گزشتہ کئی مہینے سے بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ وہ قانونی طریقے سے اس کا ٹیکس ادا کریں بس صورت دیگر آپ کے فون کو بند کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں