03:09 pm
عمران خان نے جو کہا کردکھایا، مزدوروں کے عالمی دن پرحکومت کاشاندار تحفہ، محنت کشوں کی تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیا

عمران خان نے جو کہا کردکھایا، مزدوروں کے عالمی دن پرحکومت کاشاندار تحفہ، محنت کشوں کی تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیا

03:09 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب حکومت نے مزدوروں کے لیے خوشخبری کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب حکومت نے ہنرمند مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کر کے تنخواہ 17 ہزار روپے تک بڑھا دی ہے۔ ننکانہ صاحب میں مزدوروں کو فلیٹ اور صحت کارڈ تقسیم کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ستر سال میں صرف حکومتیں بدلتی رہی ہیں عام آدمی کے حالات نہیں بدلے۔ماضی میں محنت کشوں اور عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ستر سال بعد بھی عام آدمی اور مزدور کے حالات نہیں بدلے تو یقینا ماضی کے حکمرانوں سے کوئی غلطی اور کوتاہی سرزد ہوئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کا محور عام آدمی ہے۔ ہم غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر حکومت میں آئے ہیں، دیر سے سہی لیکن عام آدمی کے حالات ضرور بدلیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم پورے صوبے میں لیبر کالونیاں بنائیں گے۔ لیبر کالونیوں میں قائم سوشل سیکیورٹی اسپتالوں میں بہتر سہولیات فراہم کریں گے اور مزدور کی اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مزدور اور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہماری جماعت کی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں عام آدمی کے نام پر ووٹ لیے گئے لیکن دوسروں کے گھر بنانے والے اپنی چھت کو ترستے رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر حکومت میں آئے ہیں اور میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ماضی کی حکومتوں سے ہونے والی کوتاہیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں