03:12 pm
تقریب کے دوران بلاول کا نام لیتے ہوئے عمران خان اچانک رک گئے  اور اچانک ایک ایسی بات کہہ ڈالی کہ ہرطرف قہقہے چھوٹ گئے

تقریب کے دوران بلاول کا نام لیتے ہوئے عمران خان اچانک رک گئے اور اچانک ایک ایسی بات کہہ ڈالی کہ ہرطرف قہقہے چھوٹ گئے

03:12 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان تحریک انصاف کی یوم تاسیس کی تقریب کے دوران بلاول بھٹو کا نام لیتے لیتے اچانک رک گئے اور پھر احتیاط سے ان کا نام لیتے ہوئے مسکرا دیے ۔ عمران خان نے خطاب کے دوران گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پاکستان میں ایک اسپتال نہیں بناسکے جہاں ان کاعلاج ہوسکے ، ان کی کرپشن سامنے آرہی ہے اس لیے ان کو حکومت گرانے کی جلدی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہنے پر بھی ذومعنی انداز میں غلطی کا اعتراف کر لیا انہوں نےاس خطاب کے دوران انتہائی معنی خیز انداز میں ’ بلاول بھٹو صاحب‘ کہا اور ’ صاحب‘ پر خصوصی زور دیا اور اس کے بعد وہ چند لمحوں کے لیے رک گئے۔ وزیر اعظم عمران خا ان نے ’ بلاول بھٹو صاحب ‘ کہا اور مسکراتے ہوئے وضاحت کی کہ ’غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی‘۔

تازہ ترین خبریں