04:18 pm
بھارت کو عبرتناک شکست کبھی بھولنے نہیں دینگے

بھارت کو عبرتناک شکست کبھی بھولنے نہیں دینگے

04:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ نے ہر سال 27فروری کو "آپریشن سوفٹ ریٹارٹ" کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ دشمن کے خلاف پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی تاریخ میں "آپریشن سوفٹ ریٹارٹ" کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائیر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں 264ویں ائیر اسٹاف پریزنٹیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے
کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں ۔اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع دیا۔ہم حالیہ پاک بھارت کی کشیدگی کے دوران دشمن کی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے۔آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز میں دیا جائے گا۔پاک فضائیہ کے تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ائیر چیف نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیسز میں ٹرافیاں بھی تقسم کیں۔واضح رہے 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مارے گرائے تھے۔ ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ایک بھارتی آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔ گرائے بھارتی طیاروں کی تصاویراور ویڈیو بھی جاری کی گئی تھیں۔ تاہم بھارت اس سے انکار تھا۔ دفتر خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 27 فروری کی صبح کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ اس کاروائی کے بعد پاکستان نے مار گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں ابھی نندن کو رہا کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں