04:45 pm
اب کی بار ضمانت نہ ہونے پائے  نیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کی تاریخ طے کر لی

اب کی بار ضمانت نہ ہونے پائے نیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کی تاریخ طے کر لی

04:45 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور شریک چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے نیب نے تاریخ طے کر لی ۔ نجی ٹی وی چینل نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیب کی کوشش ہے کہ 15 مئی کو پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کی ضمانت میں مزید توسیع نہ ہونے دی جائے اور اسی روز انہیں گرفتار کر لیا جائے، بصورت دیگر رواں ماہ میں ہی ریفرنسز دائر کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی
۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کو گرفتار کرنے کیلئے قانونی طور پر تیاری مکمل کر لی ہے۔

تازہ ترین خبریں