04:47 pm
صرف ایک چیز پر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا  سینئر ملکی صحافی نے تہلکہ مچا دینے والا انکشاف کر ڈالا

صرف ایک چیز پر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا سینئر ملکی صحافی نے تہلکہ مچا دینے والا انکشاف کر ڈالا

04:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے انکشا ف کیا ہے کہ شریف خاندان ہمیشہ کےلئے سیاست سے کنارہ کشی اور پاکستان چھوڑنے کےلئے تیار ہے اور ڈیل کرکے اربوں ڈالر بھی دینےپر رضا مند ہو گیا ہے صرف ایک ایسی بات ہے جس پر ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری غلام حسین کا کہنا تھا
کہ شریف خاندان نے کہا ہے کہ وہ اربوں ڈالرز دینے کو تیار ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ وہ ایک، دو ، دس یا بیس بلین ڈالر ہیں۔ لیکن وہ پیسے دینے اور ڈیل کر کے جانے کو تیار ہیں۔ یہی نہیں بلکہ شریف برادران اپنی سیاست چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔لیکن صرف ایک چیز رہ گئی ہے جس پر اتفاق رائے نہیں ہو رہا۔ نواز شریف کیمپ اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین صرف ایک بات پر اتفاق نہیں ہورہا۔ نواز شریف اور شریف خاندان کے جو لوگ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم جس طرح ہم ٹی ٹی (ٹیلی گرافک ٹرانزیکشن) لگواتے رہے ہیں، ویسے ہی ہم ٹی ٹی لگوا دیں گے جبکہ اسحاق ڈار صاحب وہاں سے پاکستانی حکومت کو ٹی ٹی لگوا دیں گے لیکن ہم اس کا اعتراف نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسی خبریں سامنے آچکی ہیں بیک ڈور معاملات طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے ۔

تازہ ترین خبریں