05:20 pm
لڑکی کیساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔!

لڑکی کیساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔!

05:20 pm

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی کے ایک ہسپتال میں 18 اپریل کے روزایک نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے حوالے سے جاری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی تھی۔ تحقیق کرنے والی ٹیم مین شامل ایک پولیس افسر کا نے بتایا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق لڑکی غلط انجیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کے کیمیکل معانے کی رپورٹ آ گئی ہے
اور اس کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ ابراہیم حیدری کے علاقے کی رہائشی ایک لڑکی دانتوں کے علاج کے لیے کورنگی کے سرکاری ہسپتال میں گئی تھی جہاں اسے غلط انجیکشن لگا دی گئی جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگئی تھی۔ لڑکی کے گھر والوں نے اس حوالے سے الزام لگایا تھا کہ لڑکی کو نشہ آور گولی کھلا کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں اسے زہر دے کر مار دیا گیا۔لڑکی کے گھر والوں نے اپنے مقدمے میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو نامزد کیا تھا۔اب ڈی آئی جی بتایا کہ کیس کے تفتیش کاروں کو میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئی ہیں اوران میں لڑکی کی موت کی وجہ غلط دوا بتائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں