05:21 pm
وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی ایک بار پھر آمنے سامنے ،اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی

وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی ایک بار پھر آمنے سامنے ،اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی

05:21 pm

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی ایک بار پھر آمنے سامنے ،اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی۔۔سندھ حکومت اور پولیس حکام کے درمیان اختیارات کے حصول کی جنگ شدت اختیار کرگئی، آئی جی سندھ کلیم امام نے صوبائی حکومت کو انتباہی خط لکھ دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پولیس میں اختیارات کے لیے مشرف دور کا پولیس آرڈر بحال کرنے کی منظوری کے بعدسندھ میں پولیس افسران کے تقرروتبادلے کا اختیار کس کا ہو، سندھ پولیس اور صوبائی حکومت آمنے سامنے آ کھڑی ہوئی۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے اختیارات کی آزادی سلب ہونے پر سندھ حکومت کو انتباہی خط لکھ دیاہے، سیکریٹری داخلہ کے نام لکھے خط میں کہا گیا کہ پولیس کے انتظامی اور آپریشنل اختیارات آئی جی کو حاصل ہیں۔

تازہ ترین خبریں