06:29 am
اہم شہر میں المناک حادثہ ، متعدد افراد جاں بحق ، 20زخمی ، اضافے کا خدشہ

اہم شہر میں المناک حادثہ ، متعدد افراد جاں بحق ، 20زخمی ، اضافے کا خدشہ

06:29 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اہم شہر میں المناک حادثہ ، متعدد افراد جاں بحق ، 20زخمی ، اضافے کا خدشہ ۔۔۔پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سدھو جا کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آجانا سامنے آئی ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن ہو گا۔
مسافر کوچ کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں بھی قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں