06:43 am
بلاول کو زبردست دھچکا ، اہم ترین ساتھی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

بلاول کو زبردست دھچکا ، اہم ترین ساتھی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

06:43 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی حیدر زید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آغا تیمور اور اللہ بخش انارنے پاکستان تحریک انصاف مین شمولیت اختیار کر لی ہے۔ علی حیدر زید نے ٹویٹر پر ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں آغا تیمور اور اللہ بخش انار وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آغا تیمور اور اللہ بخش انارکے گلے میں جماعت کے پرچم ڈال رہے ہیں۔آغا تیمور خان 2018کے الیکشن میں شکارپور سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی ٹکٹ پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور وہ سندھ کے نارکوٹکس اور ملانگ اینڈ ڈویلمنٹ کے وزیر تھے۔ اللہ بخش انار پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن رہے ہیں اور 2018میں انہوں نے گرینڈ ڈپلومیٹک الائنس کی جانب سے لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن وہ الیکشن مین کامیابی حاصل نہ کر سکے تھے۔ اب آغا تیمور اور اللہ بخش انارنے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف مین شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تازہ ترین خبریں