08:03 am
 احتساب عدالت سے سابق وزیراعلیٰ اور حمزہ شہباز بارے بڑی خبر آگئی

احتساب عدالت سے سابق وزیراعلیٰ اور حمزہ شہباز بارے بڑی خبر آگئی

08:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکیل امجد پرویز سے استفسار کیا آپ کو یقین ہے 4 ہفتے بعد شہباز شریف وطن واپس آجائیں گے ؟ جس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا جی،
ڈاکٹرز نے مزید علاج کیلئے بیرون ملک رہنے کی ہدایت کی ہے، شہباز شریف خود عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں، ان کے میڈیکل چیک اپ کا ریکارڈ پیش کرتے رہے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بغیر اجازت آج بھی عدالت سے غیر حاضرہے، ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی۔ یاد رہے رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔