10:04 am
شیخ رشید توہین عدالت کے مرتکب، وفاقی وزیر پر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

شیخ رشید توہین عدالت کے مرتکب، وفاقی وزیر پر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

10:04 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیاہے جس کی سربراہی جسٹس عظمت سعید کریں گے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الحسن اس بینچ میں شامل ہیں۔تین رکنی بینچ 14 مئی کو درخواست کی سماعت کرے گا۔
شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پاکستان گلز گائیڈ ایسوسی ایشی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور ان کا بھتیجا انتظامیہ پر دبائو ڈال رہاہے کہ اس زمین کو خالی کروایا جائے۔

تازہ ترین خبریں