10:41 am
سانحہ داتا دربار کے بعد لاہور سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی

سانحہ داتا دربار کے بعد لاہور سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی

10:41 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں گھر میں بھڑکنے والی آگ نے 3 معصوم بچوں کی جان لے لی، واقعہ میں 30 سالہ شخص بھی جھلس گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ والٹن روڈ پر پیش آیا جہاں گھر کی بالائی منزل پر کمرے میں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے بالائی منزل کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 5 سالہ حبیبہ اور 5 سالہ علی کو مردہ حالت میں نکال لیا جبکہ 30 سالہ عمران اور 2 سالہ نبیہہ کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں نبیہہ بھی جانبر نہ ہو سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے

تازہ ترین خبریں