04:29 pm
ٹرین میں سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر۔۔کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

ٹرین میں سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر۔۔کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

04:29 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ ریلوے نے10 فیصد تک کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کرائے اے سی کوچز کے بڑھائے جائیں گے،کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےپر کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ریلوے نے اے سی کوچز کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جلد کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے
کہ اے سی کرایوں میں اضافہ 4 سے 10 فیصد تک کیا جارہا ہے۔ اضافی کرایوں کا اطلاق اکانومی کلاس کے مسافروں پر نہیں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ چین سے سی پیک پراجیکٹ میں سامان کی بڑی اور بھاری پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چین سے سی پیک پراجیکٹ میں نئی کوچز کی تیاری کے لیے سامان کی بڑی اور بھاری پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے جس کی 24 گھنٹوں میں ان لوڈنگ شروع کی جارہی ہے، نئی ریلوے کوچز کا رنگ میرون بتایا جارہا ہے۔ ریل کی کوچز کے یہ تمام اسپیئر پارٹس ہیں جنھیں ریلوے کیریج فیکٹری میں اسمبل کیا جائے گا یہ 300 کوچز کے اسپیئر پارٹس ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے میں چاپلوسی کرنے والا وزیر نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب میں مانتا اور کہتا ہوں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اگلا الیکشن پاکستان ریلوے پر لڑے گے دو لاکھ نوکریاں ملیں گی۔ شیخ رشید نے گزشتہ روز مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں پہلی بار احساس ہوا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے کتنی محنت کی ۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد 400 کمروں کا ماں بچہ کا افتتاح عمران خان کر رہے ہیں ،11 جدید آپریشن تھیٹر ہسپتال میں بنائے جا رہے ہیں

تازہ ترین خبریں