06:06 am
آئی ایم ایف معاہدہ عوام کے سامنے کب لائیں گے؟

آئی ایم ایف معاہدہ عوام کے سامنے کب لائیں گے؟

06:06 am

3اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن سے سیز فائر کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت بحران میں ہو تو ہر فورم پر جانا پڑتا ہے ہم نے کوئی انوکھا کام نہیں کیا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی عالمی اداروں کے ساتھ کمپرومائز کیا تھا ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جا کر ہم نے کوئی انوکھا کام نہیں کیا
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی عالمی اداروں کے ساتھ کمپرومائز کیا رمضان میں جھوٹ بولنے سے گریز کرنا چاہئے اور احترام رمضان میں اپوزیشن کو سیز فائر کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اب تک کی کوششیں سابقہ حکومتوں کے قرضے اتارنے کے لئے ہیں معیشت بحران میں ہو تو ہر فورم پر جانا پڑتا ہے آئی ایم ایف سے معاملات فائنل ہونے تک پبلک نہیں کر سکتے جبکہ دس سال کی کارکردگی آٹھ ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ شو بازی کی خاطر لئے گئے قرضوں کی قستیں واپس کرنے کے لئے قرضے لینا پڑ گئے ہیں اسحاق ڈار نے اگر کچھ غلط نہیں کیا تو خوس ساختہ جلا وطنی کیوں اختیار کر رکھی ہے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جو ملک کی مفاد میں نہ ہو پہلی حکومت ہے اس نے اخراجات میں کمی کی ہے انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور پر سامان سستا ہونے کے باعث جلد فروخت ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سٹور خالی نظر آتے ہیں چینی 20 روپے فی کلو سستی ہونے سے جلد ختم ہو جاتی ہے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال ملک بادشاہت کے تحت چلایا گیا۔

تازہ ترین خبریں