06:18 am
وفاقی وزیر کے کرپشن میں ملوث ہونے کی خفیہ تحقیقات مکمل

وفاقی وزیر کے کرپشن میں ملوث ہونے کی خفیہ تحقیقات مکمل

06:18 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر کرپشن میں ملوث، خفیہ تحقیقات مکمل کر لی گئیں، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی تیاریاں، اگلے چند روز یا عید کے بعد وفاقی کابینہ سے نکال دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے معروف صحافی خاور گھمن کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار خاور گھمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل ایک وفاقی وزیر کرپشن میں ملوث نکلا ہے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار خاور گھمن کا دعویٰ ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی وزیر کے خلاف خفیہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس وزیر کیخلاف کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔وفاقی وزیر کے خلاف خفیہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔ وفاقی وزیر کے خلاف تیار کی گئی رپورٹ جلد وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی جائے گی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار خاور گھمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رپورٹ دیکھنے کے بعد اس وزیر کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔ کرپشن میں ملوث وفاقی وزیر کو ناصرف وزارت سے برطرف کیا جائے گا، بلکہ اس کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے گا۔مبینہ کرپشن میں ملوث وفاقی وزیر کے خلاف اگلے چند روز یا عید کے بعد ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے بھی اس حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں رد و بدل کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبریں