06:46 am
”وزیر اعظم اور مشیر خزانہ میں جھگڑا ہو گیا، حفیظ شیخ بھی استعفیٰ دینے والے ہیں“

”وزیر اعظم اور مشیر خزانہ میں جھگڑا ہو گیا، حفیظ شیخ بھی استعفیٰ دینے والے ہیں“

06:46 am

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ میں جھگڑا ہو گیا ہے اور حفیظ شیخ جلداستعفیٰ دینے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے حفیظ شیخ کو آئی ایم ایف کے کہنے پر رکھاہے۔حفیظ شیخ نے کہا کہ حفیظ شیخ نے بھی عمران خان کو کہا ہے
کہ یہ معیشت سنبھالنا میرے بس کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے خدا کی قسم کھا کر کہا کہ ان کے اپنے گھر میں افطاری کے دوران 2بار لوڈ شیڈنگ ہوئی جبکہ حکومت جھوٹے دعوے کر رہی ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسد عمر کو آئی ایم ایف کے کہنے پر وزارت سے ہٹایا اور حفیظ شیخ کو بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر مشیرخزانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ہمارے وزیرخزانہ کو ہی لگانا تھا تو ہماری حکومت کو کیوں گالیاں دی جاتی تھیں اور نوازشریف کو کیوں جیل بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ حالات ہو گئے ہیں کہ لوگوں نے آج افطاری پانی اور کھجوروں سے کی ہے اور اسی رمضان کے دوران ہی مزید حالات خراب ہوں گے اور ملک میں مزید مہنگائی آئے گی۔ انہوں نے فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے غلط بیان دیتے رہے اور اب ملاؤں کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں