09:12 am
جب تک اپنے بیٹوں کو ملک پرنچھاور کرنے والی مائیں زندہ ہیں

جب تک اپنے بیٹوں کو ملک پرنچھاور کرنے والی مائیں زندہ ہیں

09:12 am

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعہ پر شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایسی مائیں اپنے بیٹوں کو ملک پر نچھاور کرنے کے لیے پیدا ہوتی رہیں گی اس ملک کو ئی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جن ماؤں کی وجہ سے ہم آج اس مقام پر پہنچے ہیں میں آج انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وڈیو شئیر کی ہے جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ شہداء کی ماؤں سے خطاب کر رہے ہیں اس تقریب میں آرمی چیف نے کہا کہ جب تک ایسی مائیں اپنے بیٹوں کو ملک پر نچھاور کرنے کے لیے پیدا ہوتی رہیں گی اس ملک کو ئی شکست نہیں دے سکتا اور نہ ہی ہم ناکام ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں