11:06 am
انتہائی افسو سنا ک خبر !محمود الرشید کے گھر صف ما تم بچھ گئی ، فضا سو گوار

انتہائی افسو سنا ک خبر !محمود الرشید کے گھر صف ما تم بچھ گئی ، فضا سو گوار

11:06 am

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ آج 12 مئی کو صبح 11 بجے کریم بلاک گراؤنڈ بالمقابل مسجد حضرت ابوہریرہؓ میں ادا کی گئی۔وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراءصمصام بخاری، میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز عالم، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز،
محمد محسن خان لغاری، مراد راس، نعمان احمد لنگڑیال، چوہدری ظہیر الدین، پیر سید سعید الحسن شاہ اور سیاسی معاون برائے مذہبی اور سید رفاقت علی گیلانی سمیت دیگر نے میاں محمود الرشید اور سگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی ودیگر رہنماؤں نے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پارٹی کے عہدیداران غم کی اس گھڑی میں میاں محمود الرشید کے غم میں برابر شریک ہیں۔

تازہ ترین خبریں