12:09 pm
وزیر اعظم نے مظفرآباد کیلئے کچھ نہیں کیا، عوام لارے لپے نہیں کام چاہتے ہیں، خواجہ فاروق

وزیر اعظم نے مظفرآباد کیلئے کچھ نہیں کیا، عوام لارے لپے نہیں کام چاہتے ہیں، خواجہ فاروق

12:09 pm

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے کہا کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا اور سیاست میں کسی بھی وقت کوئی انہونی ہوجاتی ہے ۔ اس لئے آج کل کے سیاسی حالات میں آزاد کشمیر میں بھی کسی بھی وقت تبدیلی کا دھماکہ ہوسکتا ہے ۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ جاتے جاتے آزاد کشمیر بالخصوص دارالحکومت کے زیر التوا میگا پراجیکٹس پر کام شروع کروا دیں کہ کل جب اقتدار سے فارغ ہوں تو آپ اہالیان مظفرآباد کے سامنے کہہ سکیں کہ یہ منصوبہ جات میں نے بنوائے تھے وگرنہ آج تو ااپ کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہ ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ایک بھی بڑا منصوبہ نہ لگ سکا۔ خواجہ فاروق احمد نے شاہ سلطان برج ، ٹاہلی منڈی تا لوئر پلیٹ پل ، چہلہ تا ماکڑی پل ، واک وے ، دومیل سیداں مانک پیاں روڈ ، اولڈ کچہری تا محلہ شاہناڑہ ، تانگہ اڈہ تا لوئر طارق آباد ، چہلہ بانڈی روڈ سمیت اندرون شہر رابطہ سڑکوں کی تعمیر ، نیلم جہلم منصوبہ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے جھیلوں کا قیام ، دریائے نیلم کے کنارے شجرکاری ، دریائے کاغان کا پانی کامسر نالہ تک بذریعہ نہر لانے کا پروگرام ، تاکہ دریائے نیلم کے شہر سے گزرنے والے علاقے میں پانی کی کمی دور ہوسکے ۔ منصوبہ جات پر کام شروع کروا دین ۔ اب تو وفاقی حکومت سے بھی آپ کو 2ارب روپے کی گرانٹ مل چکی ہے ۔ فنڈز کی کمی کا عذر بھی نہ ہے ۔ اپنی سیاسی اقتدار کی زندگی میں مظفرآباد شہر کیلئے کچھ تو کر جائیں ۔ اس شہر کے باسیوں نے دوبار آپ کی پارٹی کو حق نمائندگی دیا ہے ۔ لیکن ابھی تک آپ نے مایوس ہی کیا ہے ۔ عوام اب وعدے لارے لپے نہیں عملی کام آپ سے چاہتے ہیں ۔ اگر آپ اقتدار کے آخری دنوں میں یہ میگا پراجیکٹس پر کام شروع کرا دینگے تو عوام آپ کی ٹیلی فونک گفتگو کو بھی بھول جائیں گے ۔ اس قابل اعتراض گفتگو کو آپ کو آپ کے شروع کردہ میگا پراجیکٹ کی وجہ سے عوام نظر انداز کردینگے ۔ یہ تجربہ آپ کرلیں آزمائش شرط ہے

تازہ ترین خبریں