12:11 pm
محکمہ پولیس کے ملازمین اعلان کردہ انعامات سے محروم

محکمہ پولیس کے ملازمین اعلان کردہ انعامات سے محروم

12:11 pm

محکمہ پولیس کے ملازمین اعلان کردہ انعامات سے محروم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین سے میڈلز واپس ،رقم بھی نہ دی گئی برنالہ (تحصیل رپورٹر ) محکمہ پولیس آزاد کشمیر کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت یا روایتی بے حسی اور سستی،اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے لئے خصوصی انعامات کا اعلان ہونے کے باوجود بھی اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔انعامات جس میں نقد رقوم اور میڈلز شامل تھے۔وہ دینے کا اعلان کیا گیا اور اس سلسلہ میں ایک تقریب بھی بڑی دھوم دھام سے منعقد کی گئی۔لیکن طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین سے نہ صرف میڈلز واپس لے لئے گئے بلکہ اعلان کردہ رقم ابھی تک ملازمین کو نہیں دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل محکمہ پولیس نے ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور میڈلز دینے کا اعلان کیااور پھر اس سلسلہ میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی ،جس میں افسران نے ملازمین کو میڈلز پہنائے ،لیکن تقریب کے اختتام پر ہی میڈلز واپس لے لئے گئے،اور کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی جو نقد رقوم کی اعلان کیا گیا تھا وہ بھی انہیں نہیں دی جا رہی۔حالانکہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی طرف سے اس مہم کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا تھا اور اس سے امید کی جا رہی تھی کہ پولیس کی کارکردگی پہلے کی نسبت مزید بہتر ہو گی۔اور جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی انعاما ت محروم

تازہ ترین خبریں