03:05 pm
چھٹا روزہ کھلتے ہی جانی نقصان کی اطلاعات

چھٹا روزہ کھلتے ہی جانی نقصان کی اطلاعات

03:05 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں قیامت خیز واقعہ پیش آگیا جہاں باہر سے منگوائی گئی افطاری کاچیزیں کھانے سے دوسگی بہنیں پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں۔ اورصورتحال مشکوک ہونے پر بچیوں کی والدہ کو حراست میں لے لیاگیا جس نے دعویٰ کیا ہے کہ افطار کیلئے باہر سے کھانامنگوایا تھا جس کے کھاتے ہی بچیوں کی حالت غیر ہو گئی
اور بچیاں دم توڑ گئیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں بہنوں کی ماں نے گھرسے بھاگنے کی کوشش کی،ان کا کہنا ہے کہ گھر میں بیٹی کی میت موجود تھی اور ماں گھر سے فرار ہونے لگی تھی ،پولیس نے ماں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی،دونوں لڑکیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں

تازہ ترین خبریں