03:33 pm
بڑے پاکستانی شہر میں خون بہہ گیا

بڑے پاکستانی شہر میں خون بہہ گیا

03:33 pm

بہاولپور(اے این این )بہاولپور میں پسند کی شادی کا تنازع 4 افراد کی جان لے گیا، لڑکی کے رشتے داروں نے فائرنگ کر کے لڑکے کے والد، بھائی اور ماموں سمیت 4 افراد کو ہلاک اور دلہن سمیت 3 کو زخمی کر دیا، واردات کے بعدملزمان فرار ہو گئے۔بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں پسند کی شادی کی رنجش پر لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کے گھر پر فائرنگ کر دی
جس کے نیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جن میں لڑکے کا والد، بھائی اور ماموں شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے خیر پور ٹامیوالی ہسپتال منتقل کردی گئیں جو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ تین ماہ قبل ارشد نے سمبڑیال کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے اہلخانہ کو رنج تھا۔

تازہ ترین خبریں