04:03 pm
پنجاب کے بڑے شہرمیں غریب خاندان پرقیامت ٹوٹ پڑی ، 4افرادجاں بحق

پنجاب کے بڑے شہرمیں غریب خاندان پرقیامت ٹوٹ پڑی ، 4افرادجاں بحق

04:03 pm

لودھراں(آن لائن)حویلی نصیرخان کے قریب بجلی کے تارٹوٹ کربیل گاڑی پرجاگرے ،جس کے نتیجے میں بیل گاڑی پر سوار 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بیل گاڑی بھی مکمل طور پر جل گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لودھراں میں 11 ہزار کے وی کا تار ٹوٹ کر بیل گاڑی پر جا گرا ،
کرنٹ لگنے سے بیل گاڑی پرسوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونیوالوں میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں،واقعہ میں بیل گاڑی بھی مکمل جل گئی ، سانحہ کی اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں

تازہ ترین خبریں