04:32 pm
ٓپاکستا ن اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدہ ہوگیا  مشیر خزانہ کی میڈیا پر آکر کم آمدن والے طبقے کو خوشخبری

ٓپاکستا ن اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدہ ہوگیا مشیر خزانہ کی میڈیا پر آکر کم آمدن والے طبقے کو خوشخبری

04:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور پاکستان کو تین سال میں چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملے گا۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف تین سال میں پاکستان کو چھ ارب ڈالر دے گا۔ جس سے پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا۔ مشیر خزانہ کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف عالمی ادارہ ہے
جو مشکلات میں گھرے ملکوں کی مدد کرتا ہے۔ حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ کم آمدن والے طبقے کو خصوصی ریلیف ملے گا۔ کافی مہینوں سے آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین مذاکرات چل رہے تھے جو کامیاب ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں