04:39 pm
 دہشت گردوں نےجب گوادر میں پی سی ہوٹل پر حملہ کیا

دہشت گردوں نےجب گوادر میں پی سی ہوٹل پر حملہ کیا

04:39 pm

گوادر (ویب ڈیسک) گوادر پی سی پر حملے کے افسوسناک واقعے کے بعد اب ایک اچھی ؟خبر آئی ہے کہ آئی ایس پی آر نے گوادر آپریشن پر تازہ صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسزنے پی سی گوادر میں کلیئرئنس آپریشن مکمل کر لیاہے تاہم اس دوران ہوٹل کے گارڈ سمیت چارملازمین اور بحریہ کا ایک جوان شہید ہواہے جبکہ تین دہشتگردوں کو ہلا ک کر دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ حملہ کرنے والے تینوں دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ہیں
جبکہ تینوں کی لاشیں شناخت کیلئے رکھ دی گئی ہیں اور کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ دہشتگرد مہمانوں کو یرغمال بنانے کیلئے ہوٹل میں داخل ہوئے تھے لیکن سیکیورٹی گارڈز نے مرکزی ہال میں داخل ہونے سے روکا ۔ آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے دو ، پاک فوج کے دو اور ہوٹل کے دو ملازمین زخمی بھی ہوئے جن کاعلاج جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ دہشتگردوں سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے روکنے پر سیڑھیوں کی طرف بھاگے اور فائر کھول دیئے تاہم اطلاع ملتے ہی پاک فوج ، بحریہ کے اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد سب سے پہلے مہمانوں اور ہوٹل کے سٹاف کو بحفاظت اندر سے نکالا گیا جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو تیسرے فلور پر محصور کر لیا تھا تاہم دہشتگردوں نے چوتھے فلور پر سی سی ٹی وی کیمرے اتارے اور وہاں جانے والے راستوں پر بارودی سرنگیں بچھا دیں ، سیکیورٹی فورسز نے چوتھے فلور پر پہنچنے کیلئے خصوصی راستے بنائے ، دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور اس کے بعد بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک بحریہ کا سپاہی عباس خان شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ، یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر تھی کہ گوادر کے فائیو اسٹار پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین دہشت گردوں نے پرل کانٹینینٹل (پی سی) ہوٹل گوادر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش، انٹری پر موجود گارڈ نے دہشت گردوں کو روکا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پی سی ہوٹل کا سیکیورٹی گارڈ شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی سی میں موجود مہمانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔سیکیورٹی فورسز کے اہلکار دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر بالائی منزل تک لے گئے، آخری اطلاعات تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔وزیر اطلاعات بلوچستان نے اس حوالے سے بتایا کہ گوادر کے ہوٹل میں صرف اسٹاف موجود تھا جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ تین دہشت گردوں نے ہوٹل پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔دوسری جانب چینی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق پی سی ہوٹل گوادر پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاک فوج اور سیکیورٹی ادروں کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہیں، اور اب یہ خبر ہے کہ گوادر پی سی پر حملے کے افسوسناک واقعے کے بعد اب ایک اچھی ؟خبر آئی ہے کہ آئی ایس پی آر نے گوادر آپریشن پر تازہ صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسزنے پی سی گوادر میں کلیئرئنس آپریشن مکمل کر لیاہے۔

تازہ ترین خبریں