05:10 pm
آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست میں نیب کیا کرنے والا ہے تیاری مکمل کر لی گئی

آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست میں نیب کیا کرنے والا ہے تیاری مکمل کر لی گئی

05:10 pm

اسلام آباد(آئی این پی ) نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جعلی اکا ئو نٹس کیس میں درخواست ضمانت پر جواب تیار کرلیا،نیب کی جانب سے تمام کیسز اور انکوائریز کی فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے خلاف کیسوں کی تفصیلات تیار کر لیں ہیں جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائیں گی۔
آصف علی زرداری کے خلاف یک نہ شد، 22 انکوائریاں، چھ انویسٹی گیشنز، چار ریفرنس زیر سماعت ہیں، شریک چیئرمین پانچ میں ضمانت پر ہیں، نیب نے کیسوں کی تفصیلات تیار کر لیں۔نیب کے مطابق پیپلزپارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکا ونٹس کیس کی کل 22 انکوائریاں جاری ہیں، میگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی، واٹر سپلائی سکیموں کے ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔پارک لین، توشہ خانہ گاڑیاں، بلٹ پروف گاڑیوں کی انوسٹی گیشن جاری ہیں جبکہ نوری آباد پاور منصوبہ، ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری ہو رہی ہے، آصف زرداری نے اب تک کل پا نچ مقدمات میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ آصف زرداری نے تمام نیب مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبریں