12:20 pm
 تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ

تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ

12:20 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر خدا ہی رحم کرے، اگر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائیں تو عوام سڑکوں پر آجائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے عمران خان کے منہ سے اچھے الفاظ نہیں نکلتے۔انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ میں سونامی بن کر آؤں گا۔ سونامی کا مطلب ہی تباہی ہے۔
مہنگائی کے باعث وہ موٹر سائیکل والا جو پچاس روپے میں پٹرول کا لیٹر لیتا تھا اور آج وہ ڈیڑھ سو روپے میں ایک لیٹر پٹرول خرید رہا ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر چیخ چیخ کر عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔ ہم نے دہشتگردی ، سیلاب اور سوات آپریشن کا مقابلہ کیا لیکن پھر بھی لوگوں کو بھوکا نہیں مارا۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔ تاکہ عوام کی مشکلات میں کچھ کمی ہو سکے۔واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہو کر رہ گئی ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ اور پیسے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس نے عوام میں مزید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ ہمیں ریلیف دے نا کہ مہنگائی میں مزید اضافہ کر کے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو نہ پا کر ہماری مشکلات میں اضافہ کرے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر