09:21 am
نواز شریف کے پوتے زید حسین نے قرآن پا ک حفظ کر لیا اور خوبصورت آواز میں تلاوت آپ بھی سنائی

نواز شریف کے پوتے زید حسین نے قرآن پا ک حفظ کر لیا اور خوبصورت آواز میں تلاوت آپ بھی سنائی

09:21 am

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز شریف نے برطانیہ میں رہتے ہوئے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔زید حسین نواز نے ٹوئٹر پر اپنی ختم قرآن کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت انداز میں کلام پاک کی تلاوت کر رہے ہیں۔زید حسین نے کہا کہ ان کی دادی کلثوم نواز مرحومہ نے ان کیلئے دعائیں کیں جس کی بدولت وہ آج اس منزل پر پہنچے ہیں۔
زید کے حفظ قرآن کرنے پر ان کے والد حسین نواز نے انہیں مبارکباد دی اور انہیں حافظ قران بننے کے بعد عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ اس سعادت کے ساتھ آپ کا کردار بھی مثالی ہونا چاہیے ، اللہ تعالیٰ ہر قدم پر آپ کی ہدایت اور مدد فرمائے۔ زید حسین نواز کی پھوپھی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اپنے بھتیجے کو حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آج جنت میں موجود دادی اپنے پوتے کی وجہ سے بہت مسرور ہوں گی۔

تازہ ترین خبریں