09:45 am
پاکستانیوں کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

پاکستانیوں کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

09:45 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بہاولپور میں لڑکی کے رشتے داروں نے فائرنگ کر کے لڑکے کے والد، بھائی اور ماموں سمیت 4 افراد کو قتل اور دلہن سمیت 3 کو زخمی کر دیا، واردات کے بعدملزمان فرار ہو گئے۔بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں پسند کی شادی کی رنجش پر لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کے گھر پر فائرنگ کر دی جس کے نیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے
جن میں لڑکے کا والد، بھائی اور ماموں شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے خیر پور ٹامیوالی ہسپتال منتقل کردی گئیں جو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں یاد رہے کہ تین ماہ قبل ارشد نے سمبڑیال کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے اہلخانہ کو رنج تھا۔