10:04 am
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانی دے، چوہدر ی اشرف

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانی دے، چوہدر ی اشرف

10:04 am

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانی دے، چوہدر ی اشرف بلاول بھٹو جمہوریت کی بقاء اور استحکام پاکستان کے لیے لازوال جدوجہد کر رہے ہیں میرپور(نامہ نگار)سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہاپیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام میں یکساں مقبول ہے۔شہید بھٹو ایشیاء کے عظیم لیڈر تھے۔پاکستان کے عوام کی خاطر بھٹو شہید نے پھانسی کا پھندا قبول کر لیا لیکن کسی ڈکیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ بی بی رانی شہید نے بھی جمہورت کی بحالی کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔ پاکستان و آزاد کشمیر کے محکوم عوام آج بھی پیپلز پارٹی کو اپنی طاقت اور نجات کا زریعہ سمجھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت پر یقین رکھا اور جمہوریت کی کامیابی کیلئے قر بانی دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری محمد اشرف نے کہا آصف علی زرداری ، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو او رمحترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کے عین مطابق ملک میں جمہوریت کی بقاء اور استحکام پاکستان کے لیے لازوال جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کی اتنی قربانیاں نہیں ہیں جتنی پیپلز پارٹی کی ہیں۔ چوہدری اشرف