10:45 am
وی سی مسٹ کے خلاف رٹ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

وی سی مسٹ کے خلاف رٹ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

10:45 am

وی سی مسٹ کے خلاف رٹ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی)مسٹ یونیورسٹی میں وی سی کی تعیناتی کو لے کر چلنے ہائی کورٹ میں دائر ہائی پروفائل کیس میں مسٹ یونیورسٹی اور صدارتی سیکرٹری کی جانب سے تاخیری حربوں کا سلسلہ دراز ہونے لگا، گزشتہ سماعت میں صدارتی سیکرٹری کی جانب سے جواب دعوی تو جمع کرایا گیا مگر صدارتی سیکرٹریٹ کے وکیل محترم عدالت پیش نہ ہوئے جس کے باعث بحث کیلئے 10مئی کی تاریخ مقرر کی گئی مگر 10 مئی کو ہونیوالے سماعت میں نہ تو صدارتی سیکرٹریٹ کے وکلاء اور نہ ہی مسٹ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وکلاء نے سماعت میں آنے کی تکلیف کی جس کے باعث ایک مرتبہ پھر اس ان تمام معاملات کے پس پردہ قوتیں اس ہائی پروفائل کیس کو تاخیری حربوں کے ذریعے لٹکانے پر تلے ہوئے ہیںتفصیلات کے مطابق  ہائی کورٹ میں مسٹ یونیورسٹی میں حاضری سے قبل ہی سبکدوش کیے گئے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کی طرف سے وائس چانسلرمسٹ یونیورسٹی ڈاکٹرحبیب الرحمن کی تقرری کے خلاف دائرکی گئی رٹ کی سماعت،صدارتی سیکرٹریٹ اورمسٹ یونیورسٹی کے وکلاء کی عدم موجود گی کے باعث ایک بارپھربغیرکاروائی کے ملتوی کردی گئی ۔ ملتوی