11:39 am
انسانیت کی خد مت کا دوسرا نام سکائوٹنگ ہے، خادم حسین جرال

انسانیت کی خد مت کا دوسرا نام سکائوٹنگ ہے، خادم حسین جرال

11:39 am

انسانیت کی خد مت کا دوسرا نام سکائوٹنگ ہے، خادم حسین جرال سکائوٹنگ سے نوجوانوں کو اپنی مخفی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع پر ملتا ہے،انٹرویو میرپور(اوصاف فورم /رشید طالب ) ضلعی سیکرٹری سکائوٹس مرزا خادم حسین جرال نے کہا ہے کہ خدمت خلق اور انسانیت کی خدمت کا دوسرا نام سکائوٹنگ ہے حالات چاہے کیسے بھی ہوں امن ہو یا جنگ آفات ارضی ہوں یا سماوی ایک اسکائوٹس ہر دم مدد خدمت کیلئے تیار رہتا ہے ۔اسکائوٹس دوسروں کی خدمت کو اپنا اشعار سمجھتے ہیں۔ اسکائوٹنگ ایک ایسی سرگرمی ہے جس نہ صرف نوجوانوں کو اپنی خوابیدہ مخفی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع پر ملتا ہے بلکہ ان سرگرمیوں کے ذریعے سکائوٹس کی خود اعتماد ی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور وہ معاشرے کے مفید فرد کی حیثیت سے اپنا بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں اسکائوٹنگ تحریک کے بانی لارڈ بیٹن پاور نے 1907میں جزیرہ براون برطانیہ سے 20بچوں سے اس عظیم تحریک کا آغاز کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا میں پھیل گئی اور آج یہ تحریک دنیا کے تقریباً 122ممالک میں اپنی سرگرمیوں جاری رکھے ہوئے ہے پاکستان میں اس تحریک اسکائو ٹنگ کا آغاز 1947؁ء میں ہوا پہلے گورنر جنرل پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے پہلے چیف سکائوٹس تھے ۔ پاکستان بننے کے بعد سب سے پہلے بیرونی دنیا میں پاکستانی سکائوٹس نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہریا ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکرٹری سکائوٹس ایسوسی ایشن مرزا خادم حسین جرال نے ’’اوصاف‘‘ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسکائوٹنگ جذبہ حب الوطنی اور دوسری کی خدمت سے سرشار ایک ایسی تحریک کا نام ہے جس میں انسانیت کی خدمت بلا رنگ ونسل ومذہب قوم کی جاتی ہے اس عظیم تحریک کا دائرہ کار کسی ایک ملک علاقے تک نہیں بلکہ یہ تحریک ساری دنیا تک پھیل چکی ہے اور اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اس تحریک کے بانی لارڈ بیٹن اس عظیم تحریک کا آغاز برطانیہ سے کیا اور آج یہ تحریک پاکستان سمیت ساری دنیا میں پھیل چکی اور انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے چیف اسکائوٹس ہیں اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان آزاد کشمیر کے چیف اسکائوٹس اور سکائوٹس کی راہنمائی وقیادت کا فریضہ بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں مرزا حسین جرال