05:10 pm
شہباز شریف کی حرکتوں سے نہیں لگتا کہ وہ پاکستان آئیںگے

شہباز شریف کی حرکتوں سے نہیں لگتا کہ وہ پاکستان آئیںگے

05:10 pm

لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف منتیں کرکے باہر گئے ہیں، ان کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ وہ واپس آئیں گے،ہم انہیں کھینچ کے لائیں گے، عدالتی نظام سے پاکستان میں لوگ مطمئن نہیں ،
امید ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا، حکومت کو احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ علیم خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ہائی کورٹ آیا، عدالتی نظام سے پاکستان میں لوگ مطمئن نہیں، احتساب کا نظام چل رہا ہے لیکن اس میں اصلاح کی ضرورت ہے کیوں کہ لوگ احتساب کا عمل تیزی سے چلتا دیکھنا چاہتے ہیں اور تمام کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے، امید ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف منتیں کرکے باہر گئے ہیں اور آن کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ وہ واپس آئیں گے مگر ہم انہیں کھینچ کے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیان سے واضح ہے کہ ہم پچھلی حکومتوں کے کرتوتوں کی وجہ سے یہاں تک پہنچے ہیں، باہر سے پیسے لیے تو واپس تو کرنے ہیں اور ان کا گند صاف کرنے میں کچھ وقت تو لگنا ہے جب کہ حکومت کو احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں