05:15 pm
دو خاندانوں نے دیگ نہیں کھائی، بلکہ دیگ کا پیندا بھی کھا گئے ہیں

دو خاندانوں نے دیگ نہیں کھائی، بلکہ دیگ کا پیندا بھی کھا گئے ہیں

05:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر ملکی صحا فی اور تجزیہ کار حسن نثار نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کے خدشات ظاہر کردیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار کا کہناتھا کہ ابھی تو مزید مہنگائی آئے گی ۔ لیکن یہ ون ڈے نہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کی طرح آئے گی۔ جس کی پوری سیریز ہو گی اور اس کے بعد کبڈی ہوگی، نہ رمضان بازار کچھ ڈیلور کر رہا ہے
نہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کچھ ڈیلور کر رہا ہے ان دونوں میں گہری مماثلت ہے، مہنگائی برداشت کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ۔ جس طرح کے سمجھوتے حکومت کو کرنے پڑ رہے ہیں اس سے مجھے سو فیصد یقین ہوگیا ہے کہ دو خاندانوں نے دیگ نہیں کھائی دیگ کا پیندا بھی کھا لیا ہے ۔لوگ اپنے پیاروں کے جنازے کے ساتھ بھی جارہے ہوتے ہیں یہ تو پھر جیل ہے یہ لوگ ریموٹ پر چلنے والے ہیں۔ بھٹو کی قید کا موازنہ نواز شریف کی قید کے ساتھ کرنا مناسب نہیں۔ تقسیم کرنے والی بات کسی بھی لیڈر کے نام کے ساتھ اچھی نہیں ہوتی کیوں کہ لیڈر تقسیم نہیں کرتے جمع کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں