07:10 am
بجلی کی قیمت کتنی بڑھنے کا امکان ؟خبر پڑھ کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

بجلی کی قیمت کتنی بڑھنے کا امکان ؟خبر پڑھ کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

07:10 am

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )پٹرولیم مصنوعات کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافے کا امکان ہے جسے سن کر عوام کے ہوش ہی اڑ جائیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بجلی کے نرخ دو روپے60 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا امکا ن ہے اور یہ نرخ دو اقساط میں بڑھائے جائیں گے یعنی پہلے مرحلے میں قیمت یکم جولائی سے ایک روپے 30 پیسے جبکہ دوسرے مرحلے میں یکم ستمبر سے ایک روپیہ 30 پیسے بڑھائے جانے کا امکان ہے ،
اقدام سے سبسڈی کی مد میں 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہو گا ،نئے ٹیرف میں فی یونٹ 12 روپے 98 پیسے سے 15 روپے 58 پیسے پر آ جائے گا ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو سرکولر ڈیٹ بھی کم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

تازہ ترین خبریں