09:03 pm
ایک پیسہ بھی کم نہیں کریں گے دوائیں بنانے والی کمپنیاں حکومت کے سامنے ڈٹ گئیں

ایک پیسہ بھی کم نہیں کریں گے دوائیں بنانے والی کمپنیاں حکومت کے سامنے ڈٹ گئیں

09:03 pm

اسلام آباد(آن لائن) ایک طرف عوام ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں تو دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں نے 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف سیکرٹری قومی صحت کی جانب سے گزشتہ روز فسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ دواساز کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کے بجائے سندھ ہائیکورٹ سے اسٹے لے لیا ہے
۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ حکومت قیمتیں کم نہ کرنے والی دواساز کمپنیوں کے خلاف ڈرگ کورٹ میں جائے گی اور دواساز کمپنیوں سے چار ماہ میں کمایا گیا منافع بھی واپس لے گی۔ سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کرتی ہے۔ادویات کی قیمتوں کے تعین میں ڈریپ کے سربراہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔وفاقی سیکرٹری قومی صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری صحت نے قائمہ کمیٹی برائے وزارت قومی صحت کو بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں گذشتہ اضافہ 2001ء میں کیا گیا تھا۔ 2013ءمیں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے فیصلہ واپس لے لیا گیا جس پر دواساز کمپنیوں نے عدلیہ سے رجوع کیا۔ سیکرٹری صحت نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں بارے دس ہفتوں میں فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے دواساز کمپنیوں کو 395 ادویات کی قیمتیں کم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ڈریپ کی جانب سے ہارڈ شپ کوٹہ والی 464 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ جبکہ 30 ادویات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ سیکرٹری صحت کے مطابق 40 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ سیکریٹری قومی صحت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ دواساز کمپنیوں نے 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔دواساز کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کے بجائے سندھ ہائیکورٹ سے اسٹے لے لیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

سندھ میں ضمنی انتخابات ،خلقہ  پی ایس 52  میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ آگے 

سندھ میں ضمنی انتخابات ،خلقہ  پی ایس 52  میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ آگے 

نمل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے نمل یونیورسٹی کے طالب علم اورنیوز کے رپورٹر کو گرفتار کرلیا

نمل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے نمل یونیورسٹی کے طالب علم اورنیوز کے رپورٹر کو گرفتار کرلیا

نمل یونیورسٹی میں جاری طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 میں سے پانچ مطالبات مان لئے 

نمل یونیورسٹی میں جاری طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 میں سے پانچ مطالبات مان لئے 

کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال ۔۔۔ پاکستان نے چین کی کرونا ویکسین کی اجازت دے دی 

کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال ۔۔۔ پاکستان نے چین کی کرونا ویکسین کی اجازت دے دی 

راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ ، کانسٹیبل شہید 

راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ ، کانسٹیبل شہید 

پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا۔ رحمان ملک 

پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا۔ رحمان ملک 

آن لائن کلاسز کے بعد آ ن کیمپس امتحانات کی وجہ سے نمل یونیورسٹی کے باہر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ 

آن لائن کلاسز کے بعد آ ن کیمپس امتحانات کی وجہ سے نمل یونیورسٹی کے باہر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ 

اسلام آباد : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا بورڈ تحلیل کردیا گیا، نوٹیفیکشن جاری 

اسلام آباد : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا بورڈ تحلیل کردیا گیا، نوٹیفیکشن جاری 

سندھ ضمنی انتخابات ۔۔ عمر کوٹ کے 60 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ ۔۔ غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی پی کے امیدوار امیر علی شاہ آگے 

سندھ ضمنی انتخابات ۔۔ عمر کوٹ کے 60 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ ۔۔ غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی پی کے امیدوار امیر علی شاہ آگے 

پاکستان کپ کےچھٹے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

پاکستان کپ کےچھٹے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ