11:23 am
سپر یم کورٹ سے اہم ترین خبر آگئی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل کمرہ عدالت میں بے ہوش ہو گئے

سپر یم کورٹ سے اہم ترین خبر آگئی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل کمرہ عدالت میں بے ہوش ہو گئے

11:23 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر اور شہباز شریف کے وکیل کمرہ عدالت میں گر کر بے ہوش ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل بے ہوش ہو گئے۔ سپریم کورٹ پاکستان میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اشتر اوصاف ایڈووکیٹ کمرہ عدالت میں گر گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔اشتر اوصاف قومی احتساب بیورو ضمانت کیس میں شہباز شریف کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ اشتر اوصاف سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کے خلاف سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ جس میں سپریم کورٹ نے راولپنڈی کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو آج طلب کیا تھا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شیخ رشید نے عدالتی حکم کے باوجود گرلز گائیڈ کی دیوار گرا دی تھی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔گذشتہ سماعت میں جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا تھا کہ کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے ؟ عدالت کا واضح حکم ہے کہ گرلز گائیڈ کی زمین پر کوئی قبضہ نہیں ہو گا لیکن عدالتی حکم کے باوجود دیوار کیوں گرائی گئی ؟ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے تھے کہ پنجاب حکومت گرلز گائیڈ کو تحفظ نہیں دے گی تو کسی اور کو کہیں گے تاہم بہتر ہوگا بات وہاں تک نہ لے کر جائیں۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایسا نہیں ہو گا کہ بات کہیں اور تک جائے ہم آج ہی دیوار کی تعمیر شروع کر دیں گے۔ جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ عدالت کو اپنے حکم پر عمل کروانا آتا ہے جبکہ کمشنر، ڈی سی اور وہ سب ملزم ہیں جن کے حکم پر دیوار گرائی گئی۔ گرلز گائیڈ کی وکیل عائشہ حامد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ لڑکیوں اور ان کی ٹرینرز کو دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے گرلز گائیڈ اپنی تمام سرگرمیاں روک چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو عدالتی حکم سے آگاہ کیا گیا تھا تاہم شیخ رشید نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو فون پر کہا کہ عدالتی حکم کی پرواہ نہیں کرو جبکہ راشد شفیق نے خود موقع پر جا کر دیوار گروائی۔

تازہ ترین خبریں

نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلی گئیں

نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلی گئیں

اس بار کوئی بچہ بغیر امتحان پرموٹ نہیں ہوگا،وزیرتعلیم پنجاب

اس بار کوئی بچہ بغیر امتحان پرموٹ نہیں ہوگا،وزیرتعلیم پنجاب

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

 ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل

مفتی قوی کی انتہائی واحیات گفتگو۔۔۔!! حریم شاہ کے ساتھ ایک اورویڈیولیک ہوگئی

مفتی قوی کی انتہائی واحیات گفتگو۔۔۔!! حریم شاہ کے ساتھ ایک اورویڈیولیک ہوگئی

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی:کیوں نہ وزیراعظم کو جرمانہ کردوں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی:کیوں نہ وزیراعظم کو جرمانہ کردوں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

نیب ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق

نیب ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق

آپ کومعلوم ہے کہ مفتی عبدالقوی 2روز سے حریم شاہ کیساتھ کیاشرمناک کام کررہے تھے

آپ کومعلوم ہے کہ مفتی عبدالقوی 2روز سے حریم شاہ کیساتھ کیاشرمناک کام کررہے تھے

اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ،کراچی میں کیا ہونے والاہے ،شہرقائدکے باسیوں کوبڑی خبرسنادی گئی

اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ،کراچی میں کیا ہونے والاہے ،شہرقائدکے باسیوں کوبڑی خبرسنادی گئی