06:35 am
کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکاردم توڑگیا،تعداد5 ہوگئی

کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکاردم توڑگیا،تعداد5 ہوگئی

06:35 am

کوئٹہ :کوئٹہ دھماکےکاایک اورزخمی پولیس اہلکاردم توڑگیا،دھماکے میں شہیداہلکاروں کی تعداد 5ہوگئی۔کوئٹہ کے علاقے سیٹلایٹ ٹاؤن دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکار سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،جس کے بعدشہدا کی تعداد 5ہوگئی۔پولیس کے مطابق 13مئی کو سیٹلایٹ ٹاؤن میں مسجد کے باہر نماز تراویح کی ڈیوٹی پر مامور آر آر جی پولیس کی2گاڑیوں کے درمیان بم دھماکے میں 4پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے
اور پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے تھے ۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سول اسپتال میں زیر علاج شدید زخمی پولیس اہلکار سپاہی عقیل خان ملک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔واضح رہے کہ شہید عقیل خان کے دو بھائی جو کے پولیس اہلکار تھے کچھ عرصہ قبل بم دھماکوں میں شہید ہو چکے ہیں ۔شہید کی میت نماز جنازے کیلئے پولیس لائن لائینز منتقل کر دی گئی اور نماز جنازہ کے بعد میت ورثاءکے حوالے کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں