03:30 pm
شانھوںنے گرین ٹی منگوائی ، جب انھیں کپ تھمایا گیا  تو ان کا کیا حشر ہوا، چئیرمین نیب کے انکشافات

شانھوںنے گرین ٹی منگوائی ، جب انھیں کپ تھمایا گیا تو ان کا کیا حشر ہوا، چئیرمین نیب کے انکشافات

03:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین نیب جاوید اقبال سے سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار جاوید چودھری نے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات کے دورا ن کچھ حیران کردینے والے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔لاقات کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم نے سندھ میں بھی کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑا‘ سندھ میں حکومت اور بیورو کریسی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی تھی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا اور آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے مقدمے راولپنڈی اور اسلام آباد شفٹ ہو گئے‘ یہ ضمانت پر ہیں‘ جس دن ضمانت منسوخ ہو گی یہ دونوں بھی گرفتار ہو جائیں گے‘
ریفرنس بہت پکے اور ٹھوس ہیں بس چند دن کی بات ہے“ وہ رکے اور بولے ”آصف علی زرداری جس دن انکوائری کےلئے پیش ہوئے تھے ان کی ٹانگیں اور ہاتھ لرز رہے تھے‘ انہوں نے گرین ٹی کا کپ مانگا‘ ہمارے افسر نے پیش کر دیا‘ آصف علی زرداری نے کپ اٹھایا لیکن کپ ان کے ہاتھ میں لرز رہا تھا۔وہ اپنا دوسرا ہاتھ کپ کے نیچے رکھنے پر مجبور ہو گئے‘ وہ بڑی مشکل سے دونوں ہاتھوں کے ساتھ گرین ٹی کا کپ ختم کر پائے۔

تازہ ترین خبریں