03:36 pm
چئیرمین نیب نے دو ٹوک بتادیا  حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

چئیرمین نیب نے دو ٹوک بتادیا حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

03:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار جاوید چودھری نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیب نے مالم جبہ ریفرنس میں پرویز خٹک کی بھی بہت جلد گرفتاری کا عندیہ دے دیا ہے۔ چئیرمین نیب سے اپنی ملاقات کے دورا ن جاوید چودھری نے ان سے سوال کیا ”مالم جبہ کا ریفرنس کب دائر ہو گا اور کیا پرویز خٹک بھی گرفتار ہوں گے“ جسٹس جاوید اقبال نے پورے یقین کے ساتھ جواب دیا
”یہ اب چند دن کی بات ہے‘ ریفرنس مکمل ہو چکا ہے‘ آپ بہت جلد پرویز خٹک کو بھی لاک اپ میں دیکھیں گے بس مجھے صرف ایک خطرہ ہے“ وہ رکے اور ہنس کر بولے ”میں صرف پرویز خٹک کی صحت سے ڈرتا ہوں‘ یہ اگر گرفتار ہو گئے اور انہیں اگر کچھ ہو گیا تو نیب مزید بدنام ہو جائے گا لیکن اس کے باوجود یہ ہو کر رہے گا‘ مالم جبہ کا ریفرنس تگڑا ہے‘ پرویز خٹک کو بھی اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا“۔

تازہ ترین خبریں