05:14 pm
لاہور میں دہشتگردی کی بہت بڑی کوشش

لاہور میں دہشتگردی کی بہت بڑی کوشش

05:14 pm

لاہور (آ ئی این پی)پنجاب میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بٹھائی گیٹ میں جمعرات کو انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرکے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے،گرفتار دہشت گردوں سے تین خود کش جیکٹس اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان میں خاتون اور دوافغان باشندے شامل ہیں،پولیس نے ملزمان سے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے،
مزید گرفتاریاں بھی ممکن ہیں،رواں ماہ کے آغاز میں شہر قائد میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنداللہ گروپ کا اہم دہشت گرد خان بادشاہ عرف عمرفاروق عرف خان گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزم سی ٹی ڈی کی جاری کردہ ریڈ بک میں مطلوب دہشت گرد تھا اور دہشت گردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث بھی رہا۔

تازہ ترین خبریں