09:44 am
فیصل آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی ،مسجد کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق،3افراد زخمی ہو گئے

فیصل آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی ،مسجد کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق،3افراد زخمی ہو گئے

09:44 am

فیصل آباد (نیوز ڈیسک )فیصل آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی جس کے نیتجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج فیصل آباد کے علاقے مصطفیٰ آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی۔دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔گذشتہ روز خانیوال میں زیر تعمیر مسجد کی چھت گر گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خانیوال کے علاقہ حسینی چوک پر زیر تعمیر مسجد کی چھت گر گئی۔ مسجد کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ کچھ افراد زخمی ہوئے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا تھاتاکہ ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا جا سکے اور ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا جاسکے۔

تازہ ترین خبریں