11:07 am
قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا سڑک حادثہ میں دوست سمیت جاں بحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر ،سابق وفاقی وزیر چودھری قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا سڑک حادثہ میں دوست سمیت جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر ،سابق وفاقی وزیر چودھری قمر زمان کائرہ کا کا 18سالہ بیٹا اسامہ قمر جوکہ گورنمنٹ کالج لاہور میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھاجمعہ کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کھاریاں سے سفید رنگ کی گاڑی DS-447 میں واپس لالہ موسیٰ آرہا تھا کہ ٹراما سینٹر لالاموسیٰ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار قابو میں نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں کار درخت سے جا ٹکرائی ۔حادثے کے نتیجے میں اسامہ قمر کا جوگاڑی خود چلا رہا تھا موقع پر جاں بحق ہوگیا
جبکہ اس کا دوست حمزہ بٹ ٹراما سنٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اسامہ کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی ۔حادثہ کی خبر پھیلتے ہی ہسپتال میں سینکڑوں کی تعداد ان کے گھر پہنچے۔ قمر زمان کائرہ کو حادثے کی اطلاع اسلام آباد میں زرداری ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ فوری لالہ موسیٰ چلے گئے دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ، سابق صدر آصف علی زر داری ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے قمر الزماں کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی چیف نے سوگوار والدین کے لیے ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 