12:09 pm
نیب پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر چکا، جبکہ اطلاعات ہیں کہ بلاول کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود

نیب پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر چکا، جبکہ اطلاعات ہیں کہ بلاول کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود

12:09 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق نیب پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر چکا، جبکہ اطلاعات ہیں کہ بلاول کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نیب آصف علی زرداری کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ نیب کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف مختلف ریفرنس دائر کیے جائیں گے، پھر ان کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا ہے کہ کچھ اطلاعات ایسی بھی ملی ہیں کہ بلاول بھٹو کو بھی گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تاہم اس حوالے سے فی الحال یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور اس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں نیب کی تحقیقات جاری ہے اور تفتیش میں مزید شواہد سامنے آنے پر نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ملزم نامزد کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی سے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا جبکہ عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید اور سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔نیب کے مطابق سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دئیے جب کہ اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بے نامی پراپرٹی بنائی۔نیب کے مطابق ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے بنایا گیا قیمتی پلاٹ بھی منجمد کردیا گیا۔نیب کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس کی انکوائریز کی ہیں اور مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انویسٹی گیشنز جاری ہیں جن میں 5 انکوائریز اور 3 انویسٹی گیشنز میں آصف زرداری کا کردار سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی ) تحقیقات کر رہی ہے اور کیسز سے متعلق ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

 اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے