12:48 pm
نیب کی چیئرمین شپ اسے استعفیٰ دیں، ہم آپ کو سینیٹر بناکر صدر پاکستان بنادینگے

نیب کی چیئرمین شپ اسے استعفیٰ دیں، ہم آپ کو سینیٹر بناکر صدر پاکستان بنادینگے

12:48 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چودھری نے اپنے حالیہ کالم میںچیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ اپنے کالم میں جاوید چودھری نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ مجھے میرے ایک عزیز کے ذریعے پیشکش کی گئی کہ آپ نیب سے استعفیٰ دے دیں۔آپ کوسینیٹر بنا دیا جائے گا
اور آپ پھر کچھ عرصے بعد صدر پاکستان بن جائیں گے۔میں نے پوچھا کہ آپ کو یہ آفر کس نے دی اور کب دی؟ جس پر وہ مسکرا کر بولے کہ یہ میں آپ کو چند دن بعد بتاؤں گا۔ میں نے اصرار کیا تو ان کا جواب تھا کہ یہ پچھلی حکومت کے آخری فیز میں ہوئی تھی۔ میں نے پوچھا کہ کیا یہ واحد پیشکش تھی؟ جس پر وہ بولے نہیں، مجھے اس سے پہلے بھی ایک پیشکش ہوئی تھی،مجھے کہا گیا تھا آپ مستعفی ہو جائیں،آپ دنیا میں جہاں کہیں گے آپ کو وہاں سیٹ کر دیا جائے گا۔میں نے پوچھا کہ لیکن آپ کے استعفے سے کسی کو کیا فائدہ ہوتا؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اگر مستعفی ہو جاتا تو چیئرمین نیب کی کرسی خالی ہو جاتی‘الیکشن سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان شدید اختلافات تھے۔ونوں میں نئے چیئرمین کے لیے اتفاق رائے نہ ہوپاتا اور یوں آج کے بے شمارمجرموں کے خلاف انکوائریاں رک جاتیں۔ میں نے پوچھا کہ آپ کا کیا جواب تھا؟ جس پر وہ ہنس کر بولے کہ جواب واضح تھا، میاں نواز شریف اس وقت جیل میں ہیں اور میں آج بھی چیئرمین کی کرسی پر بیٹھا ہوں۔دباؤ سے متعلق سوال کے جواب میں چئیرمین نیب نے کہا کہ ہاں ہے۔ اپوزیشن اور حکومت دونوں ناراض ہیں۔آپ کواگلے چند دنوں میں نیب کے خلاف ن لیگ،پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف تینوں ایک پیج پر دکھائی دیں گی۔ میں نے پوچھا کہ کیا آپ سب کا دباؤ برداشت کر لیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ میں ملک کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور میں آخری سانس تک کرتا رہوں گا۔

تازہ ترین خبریں

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

 اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اس سے تواچھاتھادرخواست نہ ہی دیتے ،کراچی کاضمنی انتخاب،دوبارہ گنتی میں کس امیدوارنے بازی مارلی۔۔۔جان کربڑے بڑوں نے سرپکڑ لیے

اس سے تواچھاتھادرخواست نہ ہی دیتے ،کراچی کاضمنی انتخاب،دوبارہ گنتی میں کس امیدوارنے بازی مارلی۔۔۔جان کربڑے بڑوں نے سرپکڑ لیے

عیدالفطر کب ہوگی؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنا دی

عیدالفطر کب ہوگی؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنا دی

سندھ حکومت قدیمی گوٹھوں پر مبینہ قبضے کی وضاحت کرے، اسد عمر

سندھ حکومت قدیمی گوٹھوں پر مبینہ قبضے کی وضاحت کرے، اسد عمر

اعتکاف میں بیٹھا شخص مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق

اعتکاف میں بیٹھا شخص مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق

بے روزگار نوجوانوں کیلئے شاندار خبر آگئی ، ایسااعلان کردیا کہ جان کر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہوجائیگا

بے روزگار نوجوانوں کیلئے شاندار خبر آگئی ، ایسااعلان کردیا کہ جان کر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہوجائیگا

وزیراعظم عمران خان آج پہلے مدینہ اور پھر جدہ جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج پہلے مدینہ اور پھر جدہ جائیں گے