12:54 pm
قوم پریشان ہونا چھوڑدے، بس اگلے دوسالوں میں معاشی بحران پر قابو پالیں گے

قوم پریشان ہونا چھوڑدے، بس اگلے دوسالوں میں معاشی بحران پر قابو پالیں گے

12:54 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ڈالر بڑھنے کا ملبہ بھی نوازشریف اور آصف زرداری پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر نوازشریف اور زرداری کی وجہ سے بڑھا ہے،پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش ہورہی ہے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں ، آئل ، گیس ،بجلی ،گھی ، چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار نوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔
انہوں نے ڈالر کی قدر میں اضافے کا ذمہ دار نوازشریف اور آصف زرداری کو دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی لوٹ مار کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش ہورہی ہے۔پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر سازش کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 2سالوں میں معاشی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو چاہیے کہ لاڑکانہ کی طرف دیکھیں، سندھ کو ایڈستان بنا دیا ہے۔ تحریک چلانا اپوزیشن کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار، سیاستدان اور لوٹ مار والے جتنے ہیں وہ فخرسے کہتے ہیں کہ ان پر36 کیسزہیں۔ انکی ضمانتیں کیوں ہورہی ہیں ان کے معاملات کیا ہیں؟ تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہبازشریف والا فارمولہ استعمال کیا جائے۔واضح رہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ ڈالر صرف دو روز میں 7روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ڈالر روپے کے مقابلے میں 151 روپے کا ہوگیا ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے سرمایہ کارو ں کے 140ارب ڈوب گئے ہیں۔ اسی طرح پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان اور اسٹاک مارکیٹ میں مزید مندی کو پیش نظر وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ وفاقی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی۔ مشیرخزانہ حفیط شیخ نے اسٹاک ایکسچینج حکام کو مارکیٹ کوسنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے 20 ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

 کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورعلی زیدی کے درمیان تلخ کلامی 

 کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورعلی زیدی کے درمیان تلخ کلامی 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے  گرفتار 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے گرفتار