12:55 pm
پاکستان میں کاروبار کرنا ہے تو ہمارے شہریوں کو نوکری دو

پاکستان میں کاروبار کرنا ہے تو ہمارے شہریوں کو نوکری دو

12:55 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والی بین الااقوامی کمپنیوں کو پاکستانی نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہوں گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبارکرناچاہتی ہیں ان کو پاکستانی انجینرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینا ہوں گی،اگر مخصوص مہارت پاکستان میں دستیاب نہیں اور باہر سے لوگ لانا ضروری ہیں تو انجینئرنگ کونسل سے عارضی رجسٹریشن لینی ہو گی یہ پابندی پاکستان کی جاب مارکیٹ کا مفاد ہے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بعد کئی غیر ملکی کمپنیاں عمران خان کی دوست پالیسیوں سے متاثر ہو کر پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر چکی ہیں، جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔کہ وزیراعظم عمران خان سے جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی تھی۔۔کمپنی کے چیف ایگیزیکٹوکیمی ہائیڈ نے وزیراعظم عمران خان کو سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلق چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ ہم موجود حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔حکومت جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جاپانی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔اس کے علاوہ برطانیہ پاکستان ایوان صنعت و تجارت نے پاکستان میں 20 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے ذریعے سے وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان انٹرنینشل ائیرلائنز کے ایک جہاز کو آپریٹ کر سکیں گے۔جب کہ انفراسٹرکچر انوسمنٹ بینک نے راولپنڈی رنگ روڈ سمیت پاکستان میں 4 نئےمنصوبوں میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر چکے ہیں۔جب کہ روسی کمپنی نے بھی پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ ہ روسی کمپنی پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کلرے گی۔انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اورگاز پروم کمپنی میں معاہد ہو گیا ہے۔معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔۔ ملائیشیاء کے ایڈکٹو گروپ نےپاکستان میں 250 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا،، وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزایڈکٹو گروپ ملائیشیاء نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین ایڈکٹو گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان