01:01 pm
سٹیٹ بنک نے نئے نوٹوں کو حاصل کرنے کیلئے ایس ایم سروس متعارف کروادی

سٹیٹ بنک نے نئے نوٹوں کو حاصل کرنے کیلئے ایس ایم سروس متعارف کروادی

01:01 pm

کراچی :سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے شہریوں کے لیے ”عیدی“ کے حوالے سے خصوصی اعلان کردیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کی طرف سے کہا گیاہے کہ اگر کسی شہری کو بچوں اور عزیزواقارب کی ”عیدی“ کے لیے نئے کرنسی نوٹ درکار ہیں تو وہ سٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس 8877سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق وہ اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسزکارپوریشن کے ذریعے سروس شروع کررہے ہیں۔ نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزدشاخوں کی ای برانچزپر دستیاب ہوں گے۔سٹیٹ بنک کی طرف سے کہا گیاہے
کہ ان کے16فیلڈدفاترسے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔ترجمان کے مطابق سروس کی بکنگ 19 مئی جبکہ ایس ایم ایس سروس سے نوٹ کااجرا20مئی سے شروع ہوگااور 31 مئی تک جاری رہےگا۔سٹیٹ بنک کی طرف سے کہا گیاہے کہ 142شہروں میں 1702ای برانچز اورایس بی پی بی ایس سی کے16فیلڈدفاترپریہ سہولت میسر ہوگی۔ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق نئے نوٹوں کے حصول کیلئے ایس ایم ایس کے چارجز1.50روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔ خواہشمندافرادکمپیوٹرائزڈشناختی کارڈنمبرای برانچ کی آئی ڈی کےساتھ 8877 پرارسال کرینگے۔سٹیٹ بنک نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ ایک شخص کو10روپے کے تین پیکٹ،50روپے اور100روپے کے ایک ایک پیکٹ فراہم کیے جائینگے۔مرکزی بنک کی طرف سے یہ بھی واضح کیا گیاہے کہ نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایک شناختی کارڈ نمبراورموبائل نمبرصرف ایک مرتبہ استعمال کیاجاسکتاہے۔ ایک آئی ڈی کارڈ نمبر کو مختلف موبائل نمبروں سے استعمال کرنے پر ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔ شہری کی طرف ایس ایم ایس کیے جانے کے بعد صارف کو بنک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس کے ساتھ بنک برانچ کا ایڈریس اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں۔صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

 اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے